Box Office 020 7401 9919

booktickets browseplays

follow us

  • YouTube Channel

The Taming of the Shrew | Theatre Wallay - KASHF

'I am as peremptory as she proud-minded.'

' دی ٹیمِنگ آف دی شرو ' شیکسپیر کے سب سے مشہور، مزاحیہ اور مُتّنازع فیہ کھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس میں ہم مِلتے ہیں رستم (پیٹروچیو) کے کردار سے، ایک ایسا نوجوان جو پیسے کی تلاش میں رہتا ہے۔ اُس کی مُلاقات قُرطالعین (کیتھرین) سے ہوتی ہے، ایک پُر عظم روُ جو کہ اپنی حاضر جوابی اور خود مُختاری کے لیے جانی جاتی ہے۔ جہیز کے لالچ میں رستم اِس اڑیل حسینہ پر ڈورے ڈالتا ہے۔

تھیٹر والے اورکشف لاتے ہیں ' دی ٹیمِنگ آف دی شرو ' کی یہ نئی پیش کش،جِس میں لاہور سٹیج اور ٹی وی کی اداکارہ، نادیہ جمیل قُرطالعین کا کردار ادا کرتی ہیں۔ لاہور کی یہ رنگا رنگ اور پُر جوش پیش کش جدید پاکستانی عورت کے مسائل پر روشنی ڈالتی ہے۔ گُلوکاروں اور سازَندوں کے ساتھ ایک کڑاکے دار بھنگڑے کا رقص اِس اوّلین، مزاحیہ اور رومانی کھیل کو اختتام پر لاتا ہے۔

 

 

تاریخ، وقت اور قیمت

 

جُمعہ، 25 مئی، 14:30

ہفتہ، 26 مئی، 19:30‪

ٹکٹ 5‪-£35£

 700 ٹکٹ دستیاب ہیں۔

باکس آفس : 020 7401 9919